18 نومبر 2011 - 20:30

الجزائر نے عرب لیگ میں شام کی رکنیت کے معطل کئےجانے کوغیر قانونی قرار دیا ہے۔

ابنا: روزنامہ الیوسف کی ویب سائٹ کے مطابق الجزائر کے وزیر خارجہ مراد مدلسی نے کہا ہے کہ عرب لیگ سے شام کی رکنیت کی معطلی غیر قانونی ہے۔
الجزائر نے عرب لیگ کو ایک خط بھیج کرکہا ہے عرب لیگ ماہرین کی ایک خصوصی کمیٹی بنا کر شام کی رکنیت کی معطلی کاجائزہ لے۔ انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کے منشور کے مطابق اگر کوئي ملک اپنی ذمہ داریوں پرعمل نہ کرے تو اس کی رکنیت متفقہ فیصلے سے معطل کی جاسکتی ہے جبکہ شام کے بارے میں اس امر کا خیال نہیں رکھا گیا اور بعض ارکان کی مخالفت کے باوجود اس کی رکنیت معطل کر دی گئي۔
قابل ذکر ہے کہ شام میں بلووں کے شروع ہونے کےبعد سے ہی قطر کے الجزیرہ اور سعودی عرب کے العربیہ ٹی وی چينلوں نے شام کی رائے عامہ کو بشار اسد کی حکومت کے خلاف بھڑکانے کے لئے وسیع پروپگينڈا شروع کر رکھا ہے۔ یہ چينل جھوٹی تصویریں بنا کر شام کے خلاف پروپگینڈا کر رہے ہیں۔

کچھ ہی دنوں قبل الجزیرہ نے دعوی کا تھا کہ شہر حمص میں مخالفین اور سکیورٹی فورس کے درمیاں جھڑپیں ہوئي تھیں جن میں بیس افراد ہلاک ہوگئے۔ اس خبر کو سن کر شہر حمص کے شہری حیرت میں ڈوب گئے کیونکہ اس شہر میں کوئي جھڑپ ہوئي ہی نہیں تھی۔ بعد میں تحقیقات سے پتہ چلا کہ الجزیرہ نے شہر حمص کے ایک اسکوائر کا ماڈل بناکر وہاں پر جھڑپوں کی تصویریں فلمائيں تھیں اور اسے نشر کیا تھا۔
..........

/169